بلغاریہ کے 4مسلم اکثریتی صوبے

 

بلغاریہ کے مسلمان صوبے

بلغاریہ میں اسلام ایک اقلیتی مذہب ہے اور عیسائیت کے بعد ملک کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔ 2021 کی مردم شماری کے مطابق بلغاریہ میں مسلمانوں کی کل تعداد 638,708 تھی جو کہ آبادی کا 10.8 فیصد ہے۔ نسلی طور پر، بلغاریہ کے مسلمان ترک، بلغاریائی اور رومایعنی رومانیا ئی نسل کے  ہیں، جو بنیادی طور پر شمال مشرقی بلغاریہ کے صوبے میں رہتے ہیں۔ بلغاریہ کااسلامی دنیا سے پہلا باقاعدہ  رابطہ 700 عیسوی کی دہائی کے اوائل میں ہوا، جب بلغاریہ کے بادشاہ  نے بازنطینیوں کو قسطنطنیہ کا دوسرا محاصرہ توڑنے میں عربوں کے خلاف مدد کی ۔ یادرہے بنو امیہ کے ابتدائی دور میں قسطنظنیہ پردوحملےکئے گئے تھے۔

پہلاحملہ معاویہ ابن ابی سفیان کے دور میں اور دوسرا عمر بن عبدلعزیز کے زمانے میں۔جو مختلف وجوہات کی بنا پر ناکام ہوا تھا۔ سلطنت عثمانیہ نے 1396 میں بلغاریہ پر قبضہ کیااور بلغاریہ تقریباً پانچ صدیوں تک عثمانی حکومت کاما تحت رہا۔1878 میں عثمانی حکومت یہاں سے ختم ہوئی اوربلغاریہ کو ایک آزاد ملک کی حثیت حاصل ہوئی۔آزادی کے وقت یہاں پر مسلم آبادی کل آبادی کا 40فیصد تھی ۔لیکن یہ آبادی دھیرے دھیرے کم ہوتی گئی ۔زیادہ تر مسلمان دوسری اسلامی ریاستوں کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے۔بچے کھچے مسلمان بلغاریہ کے دوردرازعلاقوں میں آباد ہیں۔جوکہ اب کل آبادی کا 10فیصد حصہ بنتے ہیں۔ان مسلمانوں کی اکثریت بلغاریہ کے28صوبوں میں سے  صرف چارصوبوں میں رہتی ہے۔ان چار صوبوں کا آج کی اس ویڈیو میں ہم زکر کرنے والے ہیں۔


1۔صوبہ سِلِسٹرا

صوبہ سلسٹرا بلغاریہ کا ایک صوبہ ہے، جس کا نام اس کے مرکزی شہر - Silistra کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اسے سات میونسپلٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ یہ 1940 تک رومانیہ کا حصہ تھا۔ اس کا رقبہ 2,846 مربع کلومیٹرہے ۔سلسٹرا صوبہ روایتی طور پر ایک زرعی صوبہ ہے، اس کی بنیادی وجہ اس کی زرخیز مٹی ہے۔اس صوبے کے نسلی گروہوں کی اگربات کی جائے تویہاں بلغاریائی: 64,050 ہیں جوکہ کل آبادی کا(57.40%)بنتے ہیں۔ترک: 40,272 ہیں جوکل آبادی کا (36.09%) بنتے ہیں۔رومانی: 5,697 ہیں جو کل آبادی کا (5.11%) بنتے ہیں۔ 2001 کی مردم شماری کے مطابق سلسٹرا صوبے کی آبادی 112,229 تھی۔مسلمانوں کی آبادی 5لاکھ کے قریب  ہے جو کل آبادی کا% 38.15 ہے۔

2۔ صوبہ ترگووِشتے

صوبہ ترگووشتے  شمال مشرقی بلغاریہ کا ایک صوبہ ہے، جس کا نام اس کے مرکزی شہر - Targovishte کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس کا رقبہ 2,558مربع کلومیٹرہے ۔ دسمبر 2016 تک، اس کی آبادی 113,694 باشندوں پر مشتمل ہے۔ اس صوبے کے نسلی گروہوں کی اگربات کی جائے تویہاں بلغاریائی:   58,371 ہیں جوکہ کل آبادی کا (54.65%)ترک: 38,231 ہیں جوکہ کل آبادی کا (35.80%)رومانی: 7,767 ہیں جوکہ کل آبادی کا (7.27%)۔مسلمانوں کی آبادی 58,838 ہے جو کل آبادی کا %42.73 ہے۔

3۔صوبہ کردزالی

صوبہ کردزالی جنوبی بلغاریہ کا ایک صوبہ ہے، یونان کا پڑوسی ہے ۔ اس کا رقبہ 3209 مربع کلومیٹرہے۔ اس کا مرکزی شہر کردزالی ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے نتائج کے مطابق صوبہ کردزالی کی آبادی 149,661 تھی۔ اس صوبے کے نسلی گروہوں کی اگربات کی جائے تویہاں ترک: 86,527 ہیں جوکہ کل آبادی کا (66.16%)بلغاریائی: 39,519 ہیں جوکہ کل آبادی کا (30.22%)بنتے ہیں۔

2011 کی مردم شماری کے مطابق، مسلمان 82,227 ہیں جوکہ کل آبادی کا %70 بنتا ہے۔

4۔صوبہ رازگراڈ

صوبہ رازگراڈ شمال مشرقی بلغاریہ کا ایک صوبہ ہے ۔ اس کا نام اس کے انتظامی اور صنعتی مرکز - Razgrad کے قصبے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس کا رقبہ 2,640مربع کلومیٹرہے ۔  اس صوبے کے نسلی گروہوں کی اگربات کی جائے تویہاں ترک: 57,261 ہیں جوکہ کل آبادی کا (50,02%)بلغاریائی: 49,229 ہیں جوکہ کل آبادی کا (43,0%)رومانی: 5,719 ہیں جوکہ کل آبادی کا (5,00%)2001 کی مردم شماری کے مطابق صوبے میں مذہبی پیروکار مسلمانوں کی آبادی 81,835 ہے جو کل آبادی کا 53.69 فیصد ہے۔جبکہ اس صوبے کی کل آبادی2019کی مردم شماری کے مطابق 112,229ہے۔